QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 64553 نئے کیسز، 1007 اموات

14 Aug 2020 21:59

وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64553 کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 2461191 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔  بھارت میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے اور 1007 افراد کی موت ہوگئی۔ وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64553 کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 2461191 ہوگئی، وہیں اس دوران 1007 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 48040 ہوگئی ہے۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ایک ہی دن میں 55573 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1751556 پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 880284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880284/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-64553-نئے-کیسز-1007-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org