0
Friday 14 Aug 2020 21:58

سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم رہیں گے، شیخ رشید

سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم رہیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کراچی پر کنٹرول کا کوئی منصوبہ نہیں، وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پاکستانی سیاست پراگندہ ہو۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری برادران کی وزرات اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑٹا، عمران خان عثمان بزدار کے علاوہ کسی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھ رہے، وہ آج بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، اس بات پر اگر چوہدری برادران ناراض بھی ہوتے ہیں تو انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم رہیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے سیاست کر کے خود اپنے آپ کو پھنسا لیا ہے، ساری دنیا کو پتہ ہے کہ مریم نواز اپنے ساتھ پتھر لے کر آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے سیاسی خاندان کی تباہی کی مریم نواز ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نیب پر پتھر برسائیں گے، نیب ان پر رحم نہیں کریگا، نیب پر پتھراوَ سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایسا بیان دینے والے ہیں کہ ساری اپوزیشن کو سانپ سونگھ جائے گا۔ وزیر ریلوے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز میں عمران خان کو بہت بڑی شارٹ کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جلد پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، مولانا کہہ رہے ہیں کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان این آر او نہیں دیں گے اور نہ ہی مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عمران خان کی حکومت ایک ساتھ چل رہے ہیں، آرمی چیف نے کورونا، سیلاب اور ٹڈی دل میں اہم کرادار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان زندہ ہیں ان کا ایمان زندہ ہے، کشمیر کے اندر تحریک کا جو عالم ہے اس پر وقت کا انتظار کریں۔
خبر کا کوڈ : 880285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش