QR CodeQR Code

ایران کیخلاف اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی کوششیں، قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے، روس

14 Aug 2020 23:45

اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب میخائیل اولیانوف نے ایران کیخلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھے جانے پر مبنی امریکی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان پابندیوں میں توسیع اور ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی قابل اختتام شقوں کے خاتمے کا واحد قانونی رستہ ایرانی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا فیصلہ ہے جو اس کمیشن کے اندر حاصل ہونیوالے اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھے جانے پر مبنی امریکی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے سے متعلق امریکی کوششیں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان پابندیوں میں توسیع اور ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی قابل اختتام شقوں کے خاتمے کا واحد قانونی رستہ ایرانی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا فیصلہ ہے جو اس کمیشن کے اندر حاصل ہونے والے اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکار نے لکھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا آئندہ اجلاس جلد ہی بلوایا جا سکتا ہے جبکہ (اس حوالے سے منعقد ہونے والے) جلسے میں شرکت کرنے والے ممالک کو، "ٹرگر میکینزم" فعال کرنے اور پابندیوں کے خود بخود پلٹانے کے لئے خصوصا امریکی دھمکیوں کے حوالے سے بہت سے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کرنا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 880309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880309/ایران-کیخلاف-اسلحے-کی-پابندیوں-میں-توسیع-پر-مبنی-امریکی-کوششیں-قرارداد-2231-کھلی-خلاف-ورزی-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org