0
Saturday 15 Aug 2020 00:03

پاراچنار میں یوم آزادی کی تقریبات و ریلیاں نکالی گئیں

پاراچنار میں یوم آزادی کی تقریبات و ریلیاں نکالی گئیں
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد قریش خان، کمانڈنگ آفیسر پاک آرمی کرنل جاوید اعوان اور قبائل رہنما حاجی سردار حسین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قبائل کا جذبہ حب الوطنی بے مثال ہے۔ اور ہر محاذ پر قربانی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت قبائل کا امتیاز ہے۔ تاجروں کی جانب سے جشن آزادی ریلی نکال گئی اور شہر میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاراچنار، صدہ اور علیزئی کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم آویزاں کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 880311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش