QR CodeQR Code

امریکہ، ایران کیخلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کے حق میں صرف 1 یا 2 ووٹ ہی حاصل کر پائیگا، امریکی اخبار

14 Aug 2020 23:58

معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے ایران کیخلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوششوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ یورپی سفارتکاروں سے سنی گئی آراء کیمطابق توقع یہ ہے کہ امریکہ، ایران پر اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کے اپنے مسودے کے حق میں صرف 1 یا زیادہ سے زیادہ 2 ووٹ ہی حاصل کر پائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوششوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ یورپی سفارتکاروں سے سنی گئی آراء کے مطابق توقع یہ ہے کہ امریکہ، ایران پر اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کے اپنے مسودے کے حق میں صرف 1 یا زیادہ سے زیادہ 2 ووٹ ہی حاصل کر پائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ تبصرہ امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں مائیک پمپیو نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ، سلامتی کونسل کے اندر ایران کے خلاف اسلحے پابندیاں برقرار رکھنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر دے گا۔ ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھے جانے کی امریکی قرارداد پر آج سے انٹرنیٹ ووٹنگ جاری ہے جبکہ ووٹنگ کے اختتام پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد رائے شماری کا اعلان کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 880317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880317/امریکہ-ایران-کیخلاف-اسلحے-کی-پابندیاں-برقرار-رکھنے-کے-حق-میں-صرف-1-یا-2-ووٹ-ہی-حاصل-کر-پائیگا-امریکی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org