QR CodeQR Code

راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا

15 Aug 2020 00:25

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سے جھگڑے کے بعد انعم نے انتہائی قدم اٹھایا، تھانہ مندرہ کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈھوک علی اکبر میں ماں نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کر ڈالا، قتل ہونے والی بچیوں میں چار سالہ علیشباہ اور دو سالہ عائشہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سے جھگڑے کے بعد انعم نے انتہائی قدم اٹھایا، تھانہ مندرہ کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا، ماں کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880323/راولپنڈی-میں-ماں-نے-دو-بیٹیوں-کو-گلے-کاٹ-کر-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org