0
Saturday 15 Aug 2020 09:42

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست بھرپور انداز میں منایا گیا، کشمیریوں نے تمام بھارتی پابندیاں توڑ دیں۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پریڈ کی اور جیوے جیوے پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے. واضح رہے کہ 14 اگست کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور وادی کو مکمل سیل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 880343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش