QR CodeQR Code

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی انتقال کر گئے

15 Aug 2020 09:53

مرحوم قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ علامہ سید حیدر موسوی ممتاز عالم دین علامہ سید علی موسوی کے فرزند اور علامہ مبارک موسوی کے بھائی تھے۔ مرحوم علامہ سید حیدر موسوی ایک عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے اور اندرون موچی دروازہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں میں بطور خطیب خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب جامع مسجد شیعہ کشمیریاں لاہور حجت الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی انتقال کر گئے۔ مرحوم  قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ علامہ سید حیدر موسوی ممتاز عالم دین علامہ سید علی موسوی کے فرزند اور علامہ مبارک موسوی کے بھائی تھے۔ مرحوم علامہ سید حیدر موسوی ایک عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے اور اندرون موچی دروازہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں میں بطور خطیب خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم کی تدفین سکردو میں کی جائے گی۔ مرحوم حیدر موسوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے بھی رکن تھے۔


خبر کا کوڈ: 880344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880344/حجۃ-الاسلام-والمسلمین-الحاج-علامہ-سید-حیدر-الموسوی-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org