0
Friday 29 Jul 2011 13:09

رائے ونڈ کا تبلیغی مرکز انتہاپسندی کی پرورشگاہ ہے، بیرونی امداد کے بغیر ایک ملا لیزر گائیڈڈ میزائل استعمال نہیں کرسکتا، رحمن ملک

رائے ونڈ کا تبلیغی مرکز انتہاپسندی کی پرورشگاہ ہے، بیرونی امداد کے بغیر ایک ملا لیزر گائیڈڈ میزائل استعمال نہیں کرسکتا، رحمن ملک
لندن:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کا تبلیغی مرکز انتہاپسندی کی پرورش گاہ ہے جو انتہا پسندوں کی برین واشنگ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں ایک سکیورٹی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) میں جنوبی ایشیاء میں انتہا پسندی کے انسداد پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے تمام انتہا پسندوں میں قدر مشترک یہ ہے کہ وہ رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز جاتے تھے، ان کے قریبی عزیزوں نے افغان جہاد میں حصہ لیا اور انہوں نے پاکستان میں واقع 25،000 اسلامی مدرسوں میں سے کسی ایک میں تعلیم حاصل کی۔ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بیرون ملک سے مالی مدد ملتی ہے، جن میں بھارت اور افغانستان سرفہرست ہیں، جو دہشت گردی کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ انتہا پسندوں کو بیرون ملک سے مدد مل رہی ہے کیونکہ ایک ملا لیزر گائیڈڈ میزائل، انٹرنیٹ اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ القاعدہ مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتی، رحمن ملک نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے اور پاکستان پر شک کر کے اس کی قربانیوں کا مذاق نہ اڑائے، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراکسی وار میں مصروف ہے، ایم کیو ایم کے حوالے سے رحمن ملک نے کہا کہ انہوں نے یہاں الطاف حسین سے ملاقات نہیں کی، کیونکہ انہیں اس کی ہدایت نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 88036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش