QR CodeQR Code

المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے

15 Aug 2020 10:49

المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے نے شاہی قلعے کے مرکزی دروازے سے مزار اقبالؒ پر مارچ پاسٹ کیا اور مزاراقبالؒ پر پہنچ کر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کی جانب سےمزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ سکاوٹس نے مزار اقبالؒ پر ملک میں سلامتی، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کی جانب سے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی گئی۔ المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے نے شاہی قلعے کے مرکزی دروازے سے مزار اقبالؒ پر مارچ پاسٹ کیا اور مزار اقبالؒ پر پہنچ کر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کی جانب سے مزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ سکاوٹس نے مزار اقبالؒ پر ملک میں سلامتی، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سکاوٹس کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع  کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر آزادی کا جشن ادھورا ہے، ان شاء اللہ کشمیر کو بہت جلد آزادی دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر انڈیا کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 880367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880367/المصطفی-سکاوٹس-کے-دستے-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری-پھول-چڑھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org