0
Saturday 15 Aug 2020 10:54
محرم الحرام، ڈی آئی خان حساس ترین ضلع قرار

ڈی آئی خان، 7 محرم سے تمام بازار اور دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

ڈی آئی خان، 7 محرم سے تمام بازار اور دکانیں بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کیلئے خصوصی سکیورٹی پروگرام اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ڈیرہ شہر سمیت اردگرد کے بازاروں کو ساتویں محرم الحرام سے بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، پانچویں محرم الحرام سے اندرون شہر کے تمام ہوٹلوں، سراؤں اور بالاخانوں کو بند کر دیا جائے گا۔ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں خیبر پختونخوا پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت ڈیرہ کو حساس ترین ضلع قرار دیا گیا ہے۔ تمام بازاروں کو ساتویں محرم الحرام سے سیل کر دیا جائے گا۔ پانچویں محرم الحرام سے اندرون شہر تمام ہو ٹلوں اور سراؤں کو بند کر دیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے لئے ریہرسل بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ تاجروں سے بھی مشاورت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 880369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش