QR CodeQR Code

گورنر پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات

15 Aug 2020 11:12

چوہدری محمد سرور نے دورانِ گفتگو سعودی سفیر سے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات پاکستانیوں کیلئے قابلِ فخر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان اس موقع پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دورانِ گفتگو سعودی سفیر سے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات پاکستانیوں کیلئے قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائقِ تحسین ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر ہی سمجھتے ہیں، اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 880375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880375/گورنر-پنجاب-سے-سعودی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org