0
Saturday 15 Aug 2020 11:18

نواز شریف نے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

نواز شریف نے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری کے اجراء اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا۔ نواز شریف نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے اس کی آواز دبانا چاہتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت کی منظوری کے بعد بیرون ملک گئے تھے۔ نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا بیرونِ ملک علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ نے نیب کی کاروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش