0
Saturday 15 Aug 2020 12:10

سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سفری نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور کچھ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی سفیر کی ملاقاتوں کو ان کے ملک کے لیے حمایت متحرک کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے رہنما حافظ طاہر اشرفی گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کے لیے سعوی عرب گئے تھے۔مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے چند روز قبل ایک ٹاک شو کے دوران برادر ملک کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی استعمال کردہ ’زبان‘ پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن نے بھی وزیر خارجہ کے بیان پر تنقید کی تھی۔ سعودی عرب نے مبینہ طور پر 2018ء میں پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا مطالبہ کی تھا جس کا ایک تہائی حصہ ادا کیا جاچکا ہے جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں نے پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 880383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش