0
Saturday 15 Aug 2020 13:09

چترال میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، کئی مکانات تباہ، لڑکی ڈوب کر جاں بحق

چترال میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، کئی مکانات تباہ، لڑکی ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چترال کے علاقے یار خون لشست میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، جس میں کئی مکانات بہہ گئے اور ایک لڑکی ڈوب پر جاں بحق ہوگئی۔ اپر چترال میں یار خون لشست کے مقام پر گلیشر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ شاہ سعود نے بتایا کہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمدورفت کیلئے بند ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گی ہیں۔ ڈی سی اپر چترال کے مطابق گلیشئر پھٹنے سے جمعہ کی صبح سیلاب آیا تھا لیکن شام تک پانی میں کمی آگئی تھی، اب صورتحال نارمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے 15 سے زائد گھر متاثر ہوئے، متاثرین کیلئے 60 خیمے لگائے ہیں۔ شاہ سعود کے مطابق جولائی اور اگست میں بارشوں اور گرمی سے گلیشیئر پگھلتے ہیں جس کیوجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا کہنا ہے کہ چترال میں گذشتہ روز چھت گرنے سے زخمی 13 افراد کو ہسپتال لایا گیا جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 880394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش