QR CodeQR Code

مالاکنڈ ڈویژن میں نجی تعلیمی ادارے ایس اوپیز کےتحت کھُل گئے

15 Aug 2020 13:16

نجی تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے وقت سنیٹائزر کا استعمال، ماسک اور بخار چیک اپ لازمی قرار دیا گیا۔ اسکولوں کی کلاسوں میں صرف 12 طلبا کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ ڈویژن میں نجی تعلیمی اداروں نے آج سے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھول دیئے۔ طلبا وطالبات کا اسکولوں میں داخل ہوتے وقت بخار بھی چیک کیا گیا۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد مالاکنڈ کے نجی تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 15 اگست سے باقاعدہ طورپر ضلع مالاکنڈ میں موجود نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے۔ نجی تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے وقت سنیٹائزر کا استعمال، ماسک اور بخار چیک اپ لازمی قرار دیا گیا۔ اسکولوں کی کلاسوں میں صرف 12 طلبا کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر امجد علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گذشتہ پانچ مہینے سے اسکولز بند تھے، سردیوں کی چھٹیاں بھی آرہی ہیں، ایسے میں بچوں کا تعلیمی سال تباہ ہو رہا ہے، بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت تعاون کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 880395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880395/مالاکنڈ-ڈویژن-میں-نجی-تعلیمی-ادارے-ایس-اوپیز-کےتحت-کھ-ل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org