0
Saturday 15 Aug 2020 16:20

مولانا فضل الرحمان کی بھول ہے کہ یہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کی بھول ہے کہ یہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ دی تھی کدھر ہے اب اے پی سی؟۔ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 17 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے اور ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں کمی ہو رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی کامیاب رہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ان کے ساتھ عمران خان کھڑا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی سیاست وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے اور حزب اختلاف کے لیے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے جبکہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی پر راولپنڈی سے بھی گاڑیاں کرایہ پر لی گئیں تھیں۔ دوسری جانب حمزہ شہباز کا کیس بھی سنگین ہے، نیب کو ختم کرنے کا مقصد ان کے خلاف کیسز ختم کرنا ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بھول ہے کہ یہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کو اسمبلی کی وجہ سے ہی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ شریف خاندان کا ایک ہی مقصد ہے کہ ان کے خلاف کیسز ختم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے دل کے قریب دوست ملک ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر دفتر خارجہ کا بیان آچکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 880431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش