QR CodeQR Code

بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی، عمران خان

15 Aug 2020 16:25

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا، سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی جبکہ اس پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 880434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880434/بلیو-اکانومی-پالیسی-شپنگ-کے-شعبے-کو-بحال-کرے-گی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org