QR CodeQR Code

کچھ گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

15 Aug 2020 18:34

وادی کشمیر میں 15 اگست کے روز انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کی روایت کئی برس سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قابض حکام نے ہفتہ کو وادی کشمیر میں 15 اگست تقریبات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروسز کو معطل کردیا، تاہم مذکورہ سروسز کو بعد میں بحال کیا گیا۔ موبائل انٹرنیٹ سروسز، جو ایک سال کے زیادہ عرصہ سے ٹو جی تک محدود ہیں، کو صبح چھ بجے معطل کرکے دوپہر کے آس پاس بحال کیا گیا۔ وادی کشمیر میں 15 اگست کے روز انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کی روایت کئی برس سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسا حفاظتی صورتحال کے پیش نظر کیا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں 15 اگست کے روز انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کی روایت کئی برس سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 880451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880451/کچھ-گھنٹوں-تک-معطل-رہنے-کے-بعد-کشمیر-میں-موبائل-انٹرنیٹ-سروس-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org