QR CodeQR Code

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششیں

سلامتی کونسل میں ایران کیخلاف امریکہ کی ذلت آمیر شکست؛ ایران مخالف امریکی قرارداد مسترد

15 Aug 2020 19:18

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد پر رائے شماری کے نتیجے میں اس قرارداد کے حق میں صرف ڈومیننگ ریپبلک کیجانب سے 1 ووٹ ڈالا گیا جبکہ چین و روس نے اس قرارداد کی مخالفت میں رائے دی۔ دوسری طرف برطانیہ، فرانس و جرمنی سمیت اکثر امریکی اتحادی ممالک نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل میں آج آنلائن رائے شماری کی گئی جس میں امریکی قرارداد؛ کل 15 ووٹرز میں سے ضروری 9 ووٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے جبکہ قبل ازیں چین و روس کی جانب سے اعلان کر دیا گیا تھا کہ اگر امریکی قرارداد کو 9 یا اس سے زیادہ ووٹ حاصل ہو گئے تو وہ اسے ویٹو کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف عائد سلامتی کونسل کی اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کے حق میں صرف 1 ووٹ پڑا جو ڈومیننگ ریپبلک سے متعلق تھا جبکہ امریکی اتحادیوں فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت اکثر اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم چین اور روس نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا ہے۔

الجزیره: قطعنامه آمریکا با حقارت در شورای امنیت شکست خورد - قدس ...

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی امن و امان کے دفاع کے حوالے سے دوٹوک اقدام اٹھانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی غیر قابل معافی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے اندر ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل اور خلیج فارس کے 6 دوسرے ممالک جانتے ہیں کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران، خطے کے اندر پہلے سے کہیں بڑھ کر تخریب اور ہرج و مرج کا باعث بنے گا لیکن سلامتی کونسل نے ان حقائق کو ناقابل اعتناء جانا ہے۔

عرب نیوز چینل الجزیرہ نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف دائر امریکی  قرارداد پر رائے شماری کے روز، اگرچہ یورپی ممالک نے شروع میں ایران کے اندر اسلحے کی درآمد پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن آخر میں انہوں نے کھل کر کہہ دیا کہ ان کی اہم ترین پریشانی جوہری اسلحہ ہے۔

دوسری طرف امریکہ، روس و بھارت کے دارالحکومتوں میں قائم سیاستِ خارجہ کے تھنک ٹینک 'کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس' کے سینیئر رکن جیریٹ بلانک کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف امریکی ناکامی، ایک "سفارتی سانحہ" ہے۔ جیریٹ بلانک نے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکی شکست یہ ثابت کرتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی حکومتی ٹیم، نہ صرف ایران کے نزدیک جانے کی حکمت عملی میں بری طرح ناکام رہی ہے بلکہ اس نے روزمرہ کی سفارتکاری کے میدان میں بھی بری طرح شکست کھائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 880467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880467/سلامتی-کونسل-میں-ایران-کیخلاف-امریکہ-کی-ذلت-آمیر-شکست-مخالف-امریکی-قرارداد-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org