QR CodeQR Code

چودھری برادران کے بعد طاہرالقادری بھی سعودی عرب کی حمایت میں آ گئے

15 Aug 2020 19:45

پی اے ٹی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے کام آتا ہے، کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو دو بھائیوں کے درمیان گفت و شنید سے حل نہ ہو سکے، حکومت دو طرفہ معاملات کو حکمت اور تحمل سے حل کرے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 7 دہائیوں سے احترام، اعتماد پر مبنی پُرجوش تعلقات استوار ہیں، سعودی عرب مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے کام آتا ہے، کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو دو بھائیوں کے درمیان گفت و شنید سے حل نہ ہو سکے، حکومت دو طرفہ معاملات کو حکمت اور تحمل سے حل کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات معمول کے سیاسی، سفارتی، معاشی تعلقات سے بالاتر ہیں، سردمہری پاکستان، اس کے عوام اور خطہ کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھانے کی ضرورت نہیں، جس قدر جلد ممکن ہو سکے معاملات کو سیٹل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں غیر ضروری بیان بازی اور تبصروں سے بھی گریز کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اس حساس سفارتی معاملے کو عوامی مسئلہ بنایا جائے اس سے مشکلات بڑھیں گی، جو کسی طور مناسب نہیں، اس نازک مرحلہ پر حکومت حکمت، بردباری اور تدبر سے کام لے۔


خبر کا کوڈ: 880473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880473/چودھری-برادران-کے-بعد-طاہرالقادری-بھی-سعودی-عرب-کی-حمایت-میں-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org