1
Saturday 15 Aug 2020 20:49
سلامتی کونسل میں ایران کیخلاف امریکی شکست

سلامتی کونسل میں آج کی رائے شماری کا پیغام "یکطرفہ پن" کی مخالفت ہے، مجید تخت روانچی

سلامتی کونسل میں آج کی رائے شماری کا پیغام "یکطرفہ پن" کی مخالفت ہے، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے ایران مخالف امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل میں ہونے امریکہ کی ذلت آمیز شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیوں پر ہونے والی رائے شماری کے نتیجے نے ایک مرتبہ پھر امریکی تنہائی کو ثابت کر دیا ہے۔ مجید تخت روانچی نے مزید لکھا کہ سلامتی کونسل کی (آج کی) رائے شماری کا پیغام 'یکطرفہ پن کی مخالفت' تھا۔ انہوں امریکی حکام کو نصیحت کرتے ہوئے نے لکھا کہ امریکہ کو اب اس شکستِ فاش سے سبق سیکھ لینا چاہئے۔ مجید تخت روانچی نے امریکہ کی معاندانہ کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ (ایران پر) پابندیوں کو دوبارہ سے لاگو کرنے کی امریکی کوششیں غیر قانونی ہیں اور (اسی وجہ سے) آج کے واقعے میں عالمی برادری نے اُنہیں مسترد کر دیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 880487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش