0
Saturday 15 Aug 2020 21:37

جماعت اسلامی نے کل 16 اگست کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے کل 16 اگست کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کل بروز اتوار ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کل (اتوار) ملک بھر پروگرامات ہونگے، صوبائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں پروگرام کرائے جائیں گے۔ قیصر شریف نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، بیت المقدس ہمارا ہے، اسے پنجہ یہود سے ہر صورت آزاد کروائیں گے۔ قیصر شریف کا کہنا تھا کہ سراج الحق کل لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کریں جبکہ سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 880496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش