0
Saturday 15 Aug 2020 21:34

مظفر آباد، علامہ تصور جوادی سے جعفریہ سپریم کونسل کے وفد کی ملاقات

مظفر آباد، علامہ تصور جوادی سے جعفریہ سپریم کونسل کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ان کی رہائش گاہ پر چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں و کشمیر سید شبیر حسین بخاری اور سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل و ممبر علماء مشائخ کونسل حکومت آزاد کشمیر علامہ سید فرید عباس نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قومی و ملی امور زیر بحث آئے۔ دونوں تنظیمات کے سربراہان نے تنظیمات کے مابین ہم آہنگی، روابط کے فروغ اور باہمی اشتراک عمل کی  ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کو یقین دلایا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی ہر کال کو اپنی کال اور مجلس کے ہر کام کو اپنا کام سمجھتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین کی ہر سطح پر حمایت اور فیصلوں کی توثیق کرتے رہیں گے۔

ریاستی سیکرٹری جنرل نے بھی کہا کہ ہم چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ جعفریہ سپریم کونسل ریاستی سطح کی ایک جماعت ہے، جس کے قیام کا مقصد ہی ریاست کے اندر ملت جعفریہ کو منظم کرنا تھا۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین ایک عالمی مقاومتی بلاک کا حصہ ہے اور پاکستان کے پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر بھر کے علاوہ دنیا کے مختلف اسلامی ممالک میں بھی مجلس وحدت مسلمین کا سیٹ اپ موجود ہے۔ دونوں برادر تنظیمات باہم ہم آہنگ روابط  سے کام کریں انشاء اللہ بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ریاستی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ ملت کی تمام تنظیمات خواہ شیعہ علماء کونسل ہو، جعفریہ سپریم کونسل ہو یا مجلس وحدت مسلمین امامیہ آرگنائزیشن ہو یا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہو یا ہماری دیگر لوکل و قومی سطح کی تنظیمات و ادارہ جات ہوں، وہ سب ملت کے گلدستے کے حسین پھول ہیں سب کا مقصد قوم کی بہتری ہے۔
خبر کا کوڈ : 880497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش