0
Saturday 15 Aug 2020 21:29

مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے، ثروت اعجاز قادری

مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو سیاہ دن مناکر نفرت اور بھارتی تسلط سے نجات کا پیغام دیدیا ہے، پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں ہاتھوں پر باندھ کر بھارت سے کہہ دیا ہے کہ کشمیر سے غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے، پاکستان کے عوام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی حکومت کی اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیاں ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگی، پاکستان مسئلہ کشمیر مزاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے غاصبانہ تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا، تو علماء سے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہونگے، ریاست کے ہوتے ہوئے پرائیوٹ جہاد پر یقین نہیں رکھتے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے نجات، بہنوں، بیٹیوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے، اس کے پیچھے یہودی اور مودی حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہے پاک فوج نے آواز دی، تو بھارت کو زمین سے مٹا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 880499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش