QR CodeQR Code

بی آر ٹی اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور گارڈز پر تشدد کا مقدمہ درج، سکیورٹی میں اضافہ

15 Aug 2020 21:40

بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ہر اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات ہوں گے اور 2 شفٹوں میں 240 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور سکیورٹی گارڈز پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔ گذشتہ روز پشاور بی آر ٹی اسٹیشن میں سکیورٹی گارڈ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں چند افراد نے سکیورٹی گارڈز کو زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑے۔ پولیس نے اسٹیشن میں تصادم میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز منصور امان نے مختلف بی آر ٹی اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ہر اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات ہوں گے اور 2 شفٹوں میں 240 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیٹرولنگ پولیس بھی ہوگی، جبکہ بی آر ٹی کنٹرول روم میں پولیس فوکل پرسن بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پشاور بس منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 880504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880504/بی-ا-ر-ٹی-اسٹیشن-پر-توڑ-پھوڑ-اور-گارڈز-تشدد-کا-مقدمہ-درج-سکیورٹی-میں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org