0
Saturday 15 Aug 2020 21:43

پشاور، بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور، بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ابتدائی طور پر ڈھائی سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ توڑ پھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد ہونے کے بعد پولیس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کا کہنا ہے کہ بی آرٹی سینٹرل کمانڈ اسٹیشن پر بھی پولیس تعینات ہوگی، رش کے باعث عارضی طور پر پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

بی آرٹی منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ہے جو 30 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹریک کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور ابتدائی طور پر 220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔ 30 اسٹیشنز کے علاوہ متصل روٹس کیلئے 5 سڑکوں کا نیٹ ورک بنایا گیا ہے، بی آر ٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ 50 روپے ہے جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 880507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش