0
Saturday 15 Aug 2020 23:42

پشاور، مسلح افراد کا مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ، ایڈیٹر پر تشدد

پشاور، مسلح افراد کا مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ، ایڈیٹر پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مسلح افراد نے مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی، جبکہ ایڈیٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر سپر مارکیٹ پشاور میں واقع مقامی اخبار کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ نقاب پوش مسلح افراد نے دفتر میں گھس کر ایڈیٹر آفتاب خٹک کو زدو کوب کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ نقاب پوش حملہ آور دفتر میں توڑ پھوڑ کرکے جاتے ہوئے دفتر کا کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔ زخمی ہونے والے آفتاب خٹک کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش