QR CodeQR Code

مولانا مزمل حسین اور انکے ساتھیوں کیساتھ رونما ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے، ساجد طوری

16 Aug 2020 00:32

اپنے ایک بیان میں ایم این اے کا کہنا تھا کہ مولانا مزمل حسین اور ان کے ساتھیوں کو اٹھانا، صدہ میں 114 وینگ کے حوالے کرنا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ مولانا مزمل حسین سمیت ان کے ساتھیوں کے ساتھ رونماء ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا مزمل حسین اور ان کے ساتھیوں کو اٹھانا، صدہ میں 114 وینگ کے حوالے کرنا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور انہیں لوئر کرم علیزئی کے پہاڑوں پر چھوڑنا بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی قصور وار تھے تو انہیں پولیس کے حوالے کرکے عدالت میں پیش کیا جاتا۔ ایسی مار پیٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ ضلع کرم کے عوام کیلئے اچھا میسج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، قانون سب کیلئے ہے، جو کچھ مزمل حسین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہوا، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880528/مولانا-مزمل-حسین-اور-انکے-ساتھیوں-کیساتھ-رونما-ہونیوالا-واقعہ-افسوسناک-ہے-ساجد-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org