0
Sunday 16 Aug 2020 00:57

پاراچنار سے مولانا مزمل سمیت نوجوانوں کا اغواء ناقابل برداشت ہے، علامہ وحید کاظمی

پاراچنار سے مولانا مزمل سمیت نوجوانوں کا اغواء ناقابل برداشت ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے پاراچنار میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء مولانا مزمل حسین اور دیگر شیعہ نوجوانوں کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدترین لاقانونیت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محرم سے پہلے اس طرح کے واقعات علاقے کی فضاء خراب کرنے کی سازش ہے۔ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوں سے ملت تشیع میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سے مولانا مزمل حسین کو بدترین تشدد کے بعد ویرانے میں پھینکنے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تاحال جبری گمشدگی کے واقعہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ملت تشیع وحدت و اخوت کی داعی ہے، ہم نے ہمیشہ قومی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے ملک دشمنوں قوتوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ہم قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو آئین و قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرنے کے زمرے میں آتا ہو۔ ہمارے حق کی آواز کو طاقت یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانے کی کوشش پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار سے اغواء کیے گئے نوجوانوں کو فوری طور بازیاب کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 880529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش