0
Sunday 16 Aug 2020 00:07

پاراچنار، علامہ مزمل حسین سمیت 4 نوجوانوں کو لاپتہ کر دیا گیا

پاراچنار، علامہ مزمل حسین سمیت 4 نوجوانوں کو لاپتہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنماء علامہ مزمل حسین کو ان کے تین ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد نے پراسرار طور پر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح علامہ مزمل حسین اور ان کے تین ساتھیوں کاشف حسین، محمد کاظم اور افتخار کو پاراچنار شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کڑمان جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا، جس کے بعد آج سہ پہر کو علامہ مزمل حسین کو علیزئی کے علاقہ میں دور دراز پہاڑیوں میں تشدد کرنے کے بعد رہا کر دیا۔ تشدد کیوجہ سے علامہ مزمل حسین شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں ان کے ساتھیوں کی مدد سے پاراچنار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ آخری اطلاعات آنے تک کاشف حسین، محمد کاظم اور افتخار حسین ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش