QR CodeQR Code

بھارتی نوجوانوں نے ڈی سی آفس پہ خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

16 Aug 2020 00:35

دو نوجوانوں نے موگا شہر کے ڈی سی آفس پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرایا ہے۔ بھارتی پولیس نے دونوں مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو نوجوانوں نے موگا شہر کے ڈی سی آفس پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرایا ہے۔ بھارتی پولیس نے دونوں مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد بھارتی انتظامیہ نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔ کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 880532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880532/بھارتی-نوجوانوں-نے-ڈی-سی-ا-فس-پہ-خالصتان-کا-جھنڈا-لہرا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org