QR CodeQR Code

عراق، نینوی سے داعشی سرغنہ اپنے 2 چیلوں سمیت گرفتار

16 Aug 2020 03:49

عراقی وزارت داخلہ کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان کیمطابق ملکی سکیورٹی و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ نینوی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک سرغنہ اپنے عملے کے 2 انہتائی اہم افراد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ داعشی سرغنہ دہشتگرد لشکر 'فرقان' کو لیڈ کرتا تھا جبکہ اس نے 'انغماسی خودکش بریگیڈ' کے نام سے ایک الگ خودکش لشکر بھی تیار کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملکی سکیورٹی و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ نینوی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک سرغنہ اپنے عملے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشتگرد داعش کی قانون ساز کمیٹی کا سربراہ تھا جبکہ اس کے عملے کے 2 دیگر دہشتگرد بھی اسی داعشی کمیٹی کے صوبائی رکن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق داعشی قانون ساز کمیٹی کے سربراہ "انغماسی" (ابو خطاب) کی گرفتاری ملکی سکیورٹی و عوامی مزاحمتی فورسز کو حاصل صوبہ نینوی کی انٹیلیجنس فورسز کے تعاون سے عمل میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطاب گرفتار شدہ داعشی سرغنہ دہشتگرد لشکر 'فرقان' کو لیڈ کرتا تھا جبکہ اس نے 'انغماسی خودکش بریگیڈ' کے نام سے ایک الگ خودکش لشکر بھی تیار کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ داعش کی اصطلاح میں 'انغماسی' اس خودکش بمبار کو کہا جاتا ہے جو ہلکے اسلحے کے ساتھ آخری گولی تک لڑتا اور اسلحہ ختم ہو جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880536/عراق-نینوی-سے-داعشی-سرغنہ-اپنے-2-چیلوں-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org