QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے فلسطینی شہری آبادی پر مسلسل پانچویں رات بھی ہوائی حملے جاری

16 Aug 2020 04:50

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیجانب سے فلسطینی غزہ کی پٹی میں واقع متعدد علاقوں کو ڈرون و لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دوسری مرتبہ پھر غزہ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس بار غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں واقع ایک فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مرکز پر بمباری کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہری آبادی پر ہونے والے ہوائی حملے مسلسل پانچویں رات بھی جاری رہے۔ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے اسرائیلی ڈرون طیاروں نے غزہ کی پٹی کے نزدیک واقع مشرقی البریج کی فلسطینی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں ڈرون حملے کے فورا بعد ہی اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے بھی اسی علاقے میں ایک وسیع زرعی زمین پر بھی بمباری کی گئی ہے۔



فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق اسرائیل نے اپنے ہوائی حملے کے دوران غزہ کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دوسری مرتبہ پھر غزہ کو نشانہ بنایا جبکہ اس بار غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں ایک فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مرکز پر بمباری کی گئی ہے تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ آج کی شب؛ مسلسل اسرائیلی ہوائی حملوں کی پانچویں رات ہے جس کے دوران غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہری آبادی کو مہلک بموں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880543/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-فلسطینی-شہری-آبادی-پر-مسلسل-پانچویں-رات-بھی-ہوائی-حملے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org