0
Sunday 16 Aug 2020 10:04

شادی کے تنازعہ پہ رشتہ داروں نے 5 سالہ بچہ قتل کر ڈالا

شادی کے تنازعہ پہ رشتہ داروں نے 5 سالہ بچہ قتل کر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے بچے کے قتل کے ایک ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے پولیس نے برآمد کر لی ہے، مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا جبکہ متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب چل رہی تھی اور ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔
خبر کا کوڈ : 880584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش