QR CodeQR Code

گوجر خان سے "را" کا ایجنٹ گرفتار کر لیا گیا

16 Aug 2020 11:30

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو اہلخانہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ محمد جلال سمیت گرفتار دیگر افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے نواحی شہر گوجر خان میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو اہلخانہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ محمد جلال سمیت گرفتار دیگر افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے کچھ غیرقانونی سگنلز نوٹ کئے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ چھاپہ مار ٹیم نے گھر کی بھی تلاشی لی اور کچھ خفیہ آلات بھی برآمد کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880591/گوجر-خان-سے-کا-ایجنٹ-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org