QR CodeQR Code

اسرائیل یو اے ای تعلقات فلسیطنی کاز سے غداری ہے، عارف حسین

16 Aug 2020 14:41

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عرب اسرائیل تعلقات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اماراتی حکمران فلسطینی کاز سے لاتعلق ہو چکے ہیں اور وہ منحوس سنچری ڈیل کے منصوبہ کو تقویت دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے مابین نام نہاد معاہدے اور تعلقات کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کئے انہیں تاریخ کسی صورت معاف نہیں کرے گی، ان کا نام فلسطینوں اور عالم اسلام کے غداروں اور خائنوں کی فہرست میں درج ہوگا اور انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ اماراتی خائنوں کے اسرائیل سے تعلقات مسلمانوں سے خیانت اور فلسطینی کاز سے غداری کے مترادف ہے، جس پر امت مسلمہ دل گرفتہ ہے۔
 
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عرب اسرائیل تعلقات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اماراتی حکمران  فلسطینی کاز سے لاتعلق ہو چکے ہیں اور وہ منحوس سنچری ڈیل کے منصوبہ کو تقویت دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی عرب حکمرانوں کی خیانت پر اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کی با ضمیر حکومتیں اور عالمی ادارے انصاف کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ حل کی کوشش کریں کہ جس کا مقصد فلسطین فلسطینیوں کیلئے ہو، غاصب دشمن کو حق نہ دیا جائے کہ وہ فلسطین پر مزید غاصب و قابض رہے، مسلم دنیا کو اسرائیل کی کاسہ لیسی سے بھی اجتناب ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 880629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880629/اسرائیل-یو-اے-تعلقات-فلسیطنی-کاز-سے-غداری-ہے-عارف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org