0
Sunday 16 Aug 2020 16:30

ن لیگ سے ہمیشہ وفا کی، بدلے میں بے وفائی ملی، زرداری کا شکوہ

ن لیگ سے ہمیشہ وفا کی، بدلے میں بے وفائی ملی، زرداری کا شکوہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ن لیگ سے ہمیشہ وفا کی انہوں ںے وفا نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ ہم جب بھی ن لیگ سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ آگے بڑھ جاتے ہیں، اگر ن لیگ پیچھے ہٹی تو ہم اپنی اے پی سی بلائیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پی پی ہمیشہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلی ہے، روایت برقرار رکھیں گے، پہلے بھی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، میں خود پیر کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوں گا، آمرانہ سوچ کا ہمت اور بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ماضی میں بھی مقدمات بنانے والوں نے مقدمہ ثابت نہیں کیا اب بھی نہیں کر پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 880648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش