0
Sunday 16 Aug 2020 16:34

مولانا فضل الرحمان حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں، خرم شیر زمان

مولانا فضل الرحمان حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر حکومت میں اپنے حصے کی جدوجہد کرتے ہیں، ان کا ملین مارچ این آر او کے حصول کے لئے ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھول جائیں کیونکہ ان کے اتحادی نیب کو منہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جیسے لوگوں کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، مولانا اتنی جدوجہد کشمیر کے لئے کرتے تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں کوئی خدمت نہیں کی اسی لئے الیکشن ہارے، وہ اپنی شکست سے سٹ پٹا گئے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مولانا اور ان کے اتحادیوں نے اے پی سی کو بھی شرمندہ کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی بلانے سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، مارچ تو نکل گیا اب ملین مارچ ہی رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریکیں ہمیشہ اپوزیشن جماعتوں کے اشتراک سے ہی چلتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تذبذب سے نکلیں اور عوام کے سامنے واضح لائحہ عمل رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 880649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش