0
Sunday 16 Aug 2020 16:37

سندھ کے مسائل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، مرتضیٰ وہاب کی تصدیق

سندھ کے مسائل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، مرتضیٰ وہاب کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ کے مسائل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وفاق اور صوبائی حکومت کے 3،3 نمائندے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے۔ مسائل کےحل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں، کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، امین الحق شامل ہوں گے، کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزرا ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے، سندھ حکومت صوبے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کیا جاسکے گا، کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 880650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش