QR CodeQR Code

تمام اقوام عالم کی نجات قرآن کریم اور اہلبیت علیھم السلام سے تمسک میں مضمر ہے، احمدی نژاد

29 Jul 2011 16:04

اسلام ٹائمز: صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں قرآن کریم کی انیسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کی نجات قرآن کریم اور اہلبیت ع سے تمسک میں پوشیدہ ہے۔


اسلام ٹائمز: ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے کل جمعرات کی رات تہران میں قرآن کریم کی انیسویں سالانہ بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ تمام اقوام عالم اور عالم بشریت کی نجات کا واحد راستہ قرآن کریم اور اہلبیت اطہار علیھم السلام سے تمسک میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر خطے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ صدر محمود احمدی نژاد نے قرآن کریم کو انسان کی ترقی اور کمال کی راہ میں روشن چراغ قرار دیا اور کہا کہ قرآن کریم اور ولایت اہلبیت علیھم السلام کے درمیان گہرا رابطہ استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام معصوم ع انسان کامل ہونے کے ناطے قرآن کریم کا عملی نمونہ ہے اور امام کی پیروی ہی قرآن کریم کے ساتھ تمسک کو ممکن بناتی ہے۔ جناب محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اگر قرآن اور اہلبیت علیھم السلام کے درمیان موجود گہرے تعلق کو حدیث ثقلین کے آئینے میں صحیح طور پر درک کر لیا جائے تو بشریت کو درپیش تمام انحرافات، خطرات اور مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ خداوند عالم نے قرآن کریم کو اس لئے نازل کیا تاکہ زمین پر فرزندان توحید کا معاشرہ تشکیل پا سکے اور عالم بشریت نفسانی خواھشات، خود خواھی، جہالت اور ظلم کے اندھیروں سے نکل کر حق کی روشنی تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء عدل و انصاف کی حکمرانی اور صالح افراد پر مشتمل معاشرے کی تشکیل کیلئے مبعوث ہوئے اور یہ ایسا ھدف ہے جو حضرت مہدی عج کی عالمی حکومت میں تحقق پائے گا۔


خبر کا کوڈ: 88067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88067/تمام-اقوام-عالم-کی-نجات-قرآن-کریم-اور-اہلبیت-علیھم-السلام-سے-تمسک-میں-مضمر-ہے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org