QR CodeQR Code

پشاور، یو ای اے کی خیانت کیخلاف جماعت اسلامی کی یکجہتی فلسطین ریلی

16 Aug 2020 22:40

جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء صدیق پراچہ، ضلعی صدر عتیق الرحمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرکے امت مسلمہ اور فلسطینی عوام و قدس کیساتھ سنگین غداری کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ معاہدے کرنے کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ریلی پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سے شروع ہوئی، اس موقع پر شرکائے ریلی نے اسرائیل، امریکہ اور غدار ممالک کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی چوک یادگار پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ جہاں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء صدیق پراچہ، ضلعی صدر عتیق الرحمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرکے امت مسلمہ اور فلسطینی عوام و قدس کیساتھ سنگین غداری کی ہے، ایسے حکمران مسلمانوں کے خائن ہیں۔ ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز فلسطین اور اپنے قبلہ اول کو نہیں بھول سکتے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور اب بھی کھڑے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 880677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880677/پشاور-یو-اے-کی-خیانت-کیخلاف-جماعت-اسلامی-یکجہتی-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org