0
Sunday 16 Aug 2020 23:05

بحرین اور عمان کے ساتھ بھی جلد معاہدے ہوں گے، صیہونی وزیر

بحرین اور عمان کے ساتھ بھی جلد معاہدے ہوں گے، صیہونی وزیر
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلیجینس نے کہا ہے کہ بحرین اور عمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی پیروی کرنے والے اگلے دو خلیجی ممالک ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلیجنس ایلی کوہن نے آرمی ریڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امارات، اسرائیل معاہدے کے نتیجے میں مزید خلیجی ممالک اور افریقہ کے مسلم ممالک کے ساتھ بھی معاہدے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں بحرین اور عمان یقیناً ایجنڈہ پر ہیں۔ اس کے علاوہ، میرے جائزے کے مطابق اگلے سال کے دوران اس بات کا امکان کہ افریقہ کے ممالک کے ساتھ بھی امن معاہدہ ہو گا۔ ان افریقی ممالک میں سرِفہرست سوڈان ہے۔

یاد رہے کہ بحرین اور عمان نے امریکی کی سرپرستی میں کیے جانے والے اسرائیل، امارات معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ بحرین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے بارے میں حالیہ پیشرفت سعودی سرپرستی میں ہو رہی ہے، خلیج میں سعودی زیر اثر ممالک یکے بعد دیگرے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے کی ابتدا ہو چکی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات طرز پر اعلانیہ معاہدہ کرنے والا ہے۔ خیال رہے کہ سعودیہ اور اسرائیل میں بہت پہلے سے ہی خفیہ روابط قائم ہیں، گزشتہ سال اسرائیل نے باقاعدہ طور پر اپنے شہریوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی تھی۔
خبر کا کوڈ : 880678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش