1
Sunday 16 Aug 2020 23:10

مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی رژیم کو نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جہاد اسلامی

مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی رژیم کو نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جہاد اسلامی
اسلام ٹائمز۔ عرب اخبار فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ مزاحمتی محاذ کا مسلمہ حق ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے صیہونی دہشتگردی کے مقابلے میں اپنی دفاعی لائن کو مضبوط بنائے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں فلسطین کے انقلابی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان اور فلسطینی جوانوں کے خلاف ہونے والے صیہونی اقدامات کے بھرپور جواب پر تاکید کی ہے۔ اس مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم پر جارحیت کے تمام نتائج کا ذمہ دار صیہونی دشمن ہی ہوگا اور صیہونی دہشتگردی کو بالآخر مزاحمتی محاذ کے ساتھ روبرو ہونا پڑے گا۔ جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں مغربی کنارے کے اندر فوجی گاڑی تلے کچل کر ایک فلسطینی جوان کے شہید کئے جانے، عصیرہ میں غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کاشتکاروں پر ہونے والے حملے اور غزہ کی پٹی پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملوں سمیت فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والی متعدد صیہونی دہشتگردانہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ جارحانہ اقدامات بعض مسلم ممالک (امارات و بحرین) کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش