QR CodeQR Code

کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے کوئی کور کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی، ناصر حسین شاہ

16 Aug 2020 23:54

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کا کراچی کے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کوئی اتحاد نہیں ہوا، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ اور اسد عمر کے ساتھ میٹنگ میں کراچی کے مسائل پر بات ہوئی لیکن کسی کورکمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل اور ترقی کے لئے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی پی میں کورکمیٹی بننے کی تر دید کردی۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں کا کراچی کے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کوئی اتحاد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ اور اسد عمر کے ساتھ میٹنگ میں کراچی کے مسائل پر بات ہوئی لیکن اس اجلاس میں کسی کورکمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے کوئی کور کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔ قبل ازیں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں، کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے، وفاق کی جانب سے اسد عمر، علی زیدی، امین الحق شامل ہوں گے، کمیٹی میں سندھ کی جانب سے ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 880698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880698/کراچی-میں-ترقیاتی-کاموں-کیلئے-کوئی-کور-کمیٹی-تشکیل-نہیں-دی-گئی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org