QR CodeQR Code

اسرائیل امارات معاہدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گا، صابر ابومریم

17 Aug 2020 02:51

ایک بیان میں پی ایل ایف رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا، عرب امارات فلسطین کی طرح کشمیر پر بھی سودے بازی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابومریم نے کہا ہے کہ اسرائیل امارات معاہدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے فلسطینی عوام اور عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا ہے، اسرائیل عرب معاہدہ فلسطینیوں کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا، اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا، عرب امارات فلسطین کی طرح کشمیر پر بھی سودے بازی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880703/اسرائیل-امارات-معاہدہ-خطے-میں-مزید-تباہی-کا-باعث-بنے-گا-صابر-ابومریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org