0
Monday 17 Aug 2020 11:35

اسکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے، برطانوی ماہرین

اسکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے، برطانوی ماہرین
اسلام ٹائمز۔ کرونا وباء کیوجہ سے لاک ڈاون کے نتیجے میں بند تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کیساتھ برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ برطانیہ کورونا کیسز میں می پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 880767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش