QR CodeQR Code

نوشہرہ، زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کا ملزم گرفتار

17 Aug 2020 14:17

ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18 سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا، بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کی عمر 18 سال ہے اور دوران تفتیش اس نے بتایا کہ زیادتی کے بعد شناخت کے ڈر سے اس نے بچی کو قتل کیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کے کپڑے اور دیگر شواہد فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ 5 سال کی بچی کی لاش 2 دن قبل ملی تھی اس کی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی 5 سالہ بچی کی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی تھی، بچی ایک روز سے گھر سے لاپتہ تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 880797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880797/نوشہرہ-زیادتی-کے-بعد-قتل-کی-گئی-بچی-کا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org