0
Friday 29 Jul 2011 17:59

دیامر کے جنگلات مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں، علمائے دیامر

دیامر کے جنگلات مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں، علمائے دیامر
چلاس:اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے عمائدین و علماء کرام نے چلاس شہر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ دیامر کے تمام جنگلات معاہدہ الحاق پاکستان کی رو سے یہاں کے عوام کی ذاتی ملکیت ہیں اور عوام کی زندگی اور معیشت کا انحصار انہی جنگلات پر ہے، جبکہ حکومت پاکستان نے لیگل کام پر غیرقانونی پابندی لگا کر ایک طرف سے عوام کی جائز معیشت کو تباہ کر دیا ہے، دوسری جانب غیر قانونی کٹائی کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں، لہذا اس پریس کانفرنس کی وساطت سے حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے ذمہ دار وزیراعلٰی سید مہدی شاہ کے اعلان، جس پر انہوں نے تین ہفتوں میں ورکنگ پلان اور لیز کی لکڑی کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا، کو عملی جامعہ پہنایا جائے بصورت دیگر عوام اپنے جائز حقوق کے لئے عملی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پیکیج اور سیٹ اپ دیامر کے عوام کی سوچ اور فکر کے برعکس اور خلاف ہے اور یہاں کے عوام کے حقوق غصب کرنے کی سازش ہے، اس صوبائی سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور اس یکطرفہ اور ظالمانہ پیکیج کو واپس کر کے ہی دم لیں گے۔ ان رہنماوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر مذکورہ مطالبات کے حل میں مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو 22 رمضان المبارک کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 88081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش