QR CodeQR Code

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایس آئی کا افسر سول ایوارڈ کیلئے نامزد

17 Aug 2020 18:53

حکومت پاکستان کی طرف سے 184 شخصیات کے نام جاری کر دیئے گئے ہیں جنہیں 23 مارچ 2021ء کو یوم پاکستان پر سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ان میں آئی ایس آئی آفیسر محمد نوید صادق بھی شامل ہیں جنہیں ان کی جرأت و بہادری کے صلے میں ستارہ شجاعت سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد نوید صادق پہلے آئی ایس آئی آفیسر ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے 184 شخصیات کے نام جاری کر دیئے گئے ہیں جنہیں 23 مارچ 2021ء کو یوم پاکستان پر سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ان میں آئی ایس آئی آفیسر محمد نوید صادق بھی شامل ہیں جنہیں ان کی جرأت و بہادری کے صلے میں ستارہ شجاعت سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد نوید صادق پہلے آئی ایس آئی آفیسر ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد نوید صادق کے علاوہ 23 مزید آفیشلز کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے اور پاکستانیوں کیلئے یہ باعث فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ان افسران کو اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ ان شجاع افسران کو 23 مارچ کو اعزازات دیئے جائیں گے تاہم یوم آزادی پر ہی کئی شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 880853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880853/ملکی-تاریخ-میں-پہلی-بار-ا-ئی-ایس-کا-افسر-سول-ایوارڈ-کیلئے-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org